صدارتی انتخاب کے دن کوئی گھر سے نہ نکلے طالبان کی افغان عوام کو دھمکی

افغانستان میں کل صدارتی الیکشن ہو رہے ہیں تاہم 450 سے زائد پولنگ اسٹیشن کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے


ویب ڈیسک September 27, 2019
پولنگ اسٹیشن پر تعینات پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنائیں گے، طالبان (فوٹو: فائل)

افغان طالبان نے کل ہونے والے صدارتی انتخاب کے موقع پر حملوں کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ عوام ہفتے کے روز گھروں میں ہی رہیں اور باہر نہ نکلیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان میں ہونے والے صدارتی انتخابات سے قبل طالبان نے افغانستان میں پولنگ کے دن حملے کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام انتخابات کے دن باہر نہ نکلیں۔ طالبان نے اپنے پیغام میں پولنگ اسٹیشنز پر تعینات پولیس اہلکاروں کو خاص طور پر نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔

طالبان کی دھمکی کے بعد سے سیاست دانوں اور شہریوں کی جانب سے کشیدہ صورت حال اور ماضی کے تجربات کو مدنظر رکھتے ہوئے صدارتی انتخابات ملتوی کرنے کے حوالے سے مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے تاہم اب تک انتخابات کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے لیکن 450 سے زائد پولنگ اسٹیشن کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں طالبان پولنگ اسٹیشنز، انتخابی جلسوں اور امیدواروں کو نشانہ بناتے رہے ہیں جس کے دوران انتخابی امیدواروں کے سمیت سیکڑوں افراد لقمہ اجل بن گئے تھے جب کہ امریکی وزیر خارجہ نے بھی انتخابی عمل کا جائزہ لینے آج کابل کا دورہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔