نیپرا نے بجلی 53 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

جنوری تا جون 2019 کے بقایاجات کی مد میں عوام پر 33 ارب روپے کا بوجھ ڈال دیا گیا ہے


ویب ڈیسک September 27, 2019
نیپرا نے صارفین پر عبوری طور پر 19 ارب روپے منتقل کرنے کی بھی منظوری دی ہے. فوٹو:فائل

نیپرا نے دو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کے بقایا جات کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے بجلی کے صارفین کو مہنگائی کا ایک اور جھٹکا دیا جارہا ہے اور نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

نیپرا نے دو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کے بقایا جات کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے، جس کے تحت جنوری تا جون 2019ء کے بقایاجات کی مد میں عوام پر 33 ارب روپے کا بوجھ ڈال دیا گیا ہے اور بقایا جات کی وصولی کے لیے بجلی کے نرخوں میں 53 پیسے فی یونٹ اضافے کا فیصلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

سہ ماہی بقایا جات کی مد میں وصولیوں کے باعث ٹیرف میں 33 پیسے فی یونٹ اضافہ ہوگا جب کہ نیپرا نے صارفین پر عبوری طور پر 19 ارب روپے منتقل کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے، اس اقدام سے بجلی کی قیمت میں 19 پیسے فی یونٹ اضافہ ہوگا۔

نیپرا کے مطابق صارفین سے یہ اضافہ ایک سال میں وصول کیا جائے گا، جب کہ بجلی کی قیمتوں میں فیصلے کا حتمی نوٹیفکیشن وفاقی حکومت جاری کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔