کراچی رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن 8 ملزمان گرفتار ٹارگٹ کلنگ میں 2 افراد جاں بحق

پولیس نے ڈیفنس میں کارروائی کرکے اسٹریٹ کرائم کی 20 سے زائد وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار لیا۔

پولیس نے ڈیفنس میں کارروائی کرکے اسٹریٹ کرائم کی 20 سے زائد وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار لیا۔ فوٹو: فائل

رینجرز اور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپوں اورٹارگٹڈ آپریشن کے دوران ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث عوامی نیشنل پارٹی کے 4 کارکنوں سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، جبکہ شہر میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات کے نتیجے میں اے این پی کےعلاقائی عہدیدارسمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔


ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق رینجرز نے خفیہ اطلاعات پر قائدآباد میں چھاپہ مار کر ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا ہے، رینجرز کے مطابق ملزمان کا تعلق عوامی نیشنل پارٹی سے ہے، دوسری جانب پولیس نے ڈیفنس خیابان تنظیم میں کارروائی کرکے اسٹریٹ کرائم کی 20 سے زائد وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کرکے اسلحہ بھی برآمد کرلیا، پولیس کے مطابق ملزمان ڈکیتی کے دوران ایک شخص کو قتل بھی کر چکے ہیں، جبکہ کورنگی الطاف ٹاؤن میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

دوسری جانب اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں فائرنگ سے اے این پی کے علاقائی عہدیدار خطاب اللہ خان جاں بحق ہوگئے، واقعے کے بعد اورنگی ٹاؤن اورپیرآبادکے مختلف علاقوں میں کشیدگی پائی جاتی ہے، لیاری کلاکوٹ میں لی مارکیٹ ٹانگا اسٹینڈ کے قریب سے ایک شخص کی بوری بندلاش ملی ہے، جبکہ محمودآباد کشمیر کالونی میں جھگڑے کے دوران زخمی ہونے والا نوجوان نصیر جناح اسپتال میں دم توڑگیا۔

Recommended Stories

Load Next Story