کے ای ایس سی سالانہ اربوں روپے کی بجلی چوری کرتی ہے وزیر مملکت عابد شیر علی

ملک بھر میں 242 ارب روپے کی بجلی چوری ہو رہی ہے، وزیر مملک برائے پانی و بجلی عابد شیر علی


ویب ڈیسک October 04, 2013
کے ای ایس سی نے 650 میگاواٹ سے زائد بجلی استعمال کی تو بجلی کاٹ دیں گے۔ عابد شیر علی فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابدشیرعلی کا کہنا ہے کہ کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی سالانہ اربوں روپے کی بجلی چوری کرتی ہے، کے ای ایس سی نے 650 میگاواٹ سے زائد بجلی استعمال کی تو بجلی کاٹ دیں گے۔

ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابدشیرعلی کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں 242 ارب روپے کی بجلی چوری ہو رہی ہے جب کہ صرف کراچی میں کنڈے ڈال کر سالانہ اربوں روپے کی بجلی چوری کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کراچی والے سن لیں اب پیپلز پارٹی کا دور نہیں، ماضی میں حکمران آنکھیں بند کر کے بیٹھے رہے مگر ہماری حکومت میں کرپٹ اسٹاف اور کرپٹ نظام کی کوئی جگہ نہیں۔

عابد شیر علی نے کہا کہ کے ای ایس سی نے حکومت کو 100 ارب روپے ادا کرنے ہیں جب کہ پی ایس او کو 5 ارب روپے کی ادائیگی کرنی ہے۔ انہوں نے کہاکہ خیبر پختو نخوا میں بھی 90 فیصد فیڈرز سے بجلی چوری کی جاتی ہے لیکن اب یہ سب برداشت نہیں ہوگا۔ عابد شیر علی کا مزید کہنا تھا کہ مشکل ترین حالات میں بھی حکومت نے سرکلر ڈیٹ ادا کیا، لیکن اب بجلی مہنگی کرنے کے سوا کوئی متبادل راستہ نہیں، بجلی کے 22 روپے فی یونٹ قیمت کو 10روپے تک لائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |