گرینڈ ہیلتھ الائنس کا ملک بھر کے اسپتال بند کرنے کا اعلان

موجودہ شکل میں میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوٹ ایکٹ بل بالکل ناقابل قبول ہے، ترجمان گرینڈ ہیلتھ الائنس


ویب ڈیسک September 27, 2019
احتجاج کے دوران ڈینگی، پولیو کاؤنٹر اور ایمرجنسی کام کرے گی، ترجمان ہیلتھ الائنس (فوٹو: فائل)

RAWALPINDI: آل پاکستان گرینڈ ہیلتھ الائنس نے کل سے ملک بھر کے اسپتال بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوٹ (ایم ٹی آئی) ایکٹ کے خلاف آل پاکستان گرینڈ ہیلتھ الائنس نے کل سے ملک بھر کے اسپتال بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

ترجمان آل پاکستان گرینڈ ہیلتھ الائنس ڈاکٹر اسفند یار کا کہنا ہے کہ موجودہ شکل میں ایم ٹی آئی بل بالکل ناقابل قبول ہے کیونکہ اس میں اسٹیٹس کو شامل نہیں کیا گیا، بل کے خلاف کل سے ملک بھر کے اسپتال بند رہیں گے تاہم ڈینگی اور پولیو کاؤنٹر اور ایمرجنسی کام کرے گی جب کہ اسلام آباد میں ایم ٹی آئی کے خلاف پیر سے دو گھنٹے احتجاج ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔