کاٹھور سے کے پی ٹی فلائی اوورتک ایکسپریس وے بنائیں گے وزیر بلدیات
ضلع جنوبی میں 176 اضافی ڈسٹ بن رکھ دیے گئے ہیں،کمشنر افتخارشلوانی، مرتضیٰ وہاب
وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کاٹھور سے کے پی ٹی فلائی اوور تک طویل ایکسپریس وے تعمیر کرنے کافیصلہ کیاگیا۔
وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ اور وزیر توانائی امتیاز احمد شیخ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں کاٹھور سے لیکر جام صادق پل نزد کے پی ٹی فلائی اوور تک 38.75 کلو میٹر طویل ملیر ایکسپریس وے تعمیر کرنے کافیصلہ کیاگیا۔
38.75 کلومیٹر طویل ملیرایکسپریس وے ملیر میں کاٹھورکے مقام سے شروع ہوکر ملیر ندی کے ساتھ ساتھ چلتی ہوئی جام صادق پل نزد کے پی ٹی فلائی اوور تک جائے گی،ملیر ایکسپریس وے تین رویہ ہوگی۔
دریں اثنا وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کھلی جگہ، گھر دکان کے باہر،سڑکوں ودیگرمقامات پر کچرا پھیلانا منع ہے اس سلسلے میں قانون بنا دیاگیا ہے اور وزیراعلیٰ کی ہدایت پر قانون کے تحت کچرا پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، کلین مائے کراچی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔
ان خیالات کااظہارانھوں نے وزیر اعلیٰ کے مشیر مرتضیٰ وہاب،کمشنر کراچی افتخارشلوانی ودیگرافسران کے ہمراہ ضلع جنوبی کی ورکشاپ کے دورے پرگفتگومیں کیا، مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ صفائی کی صورتحال کوبہتربنانے کے لیے ضلع جنوبی میں 176 اضافی ڈسٹ بن رکھ دیے گئے ہیں۔