ماہ اگست میں 5668 گیگا واٹ پن بجلی کی ریکارڈ پیداوار

زیادہ بارشوں اور آبی ذخائر کی بلند ترین سطح سے پن بجلی کی زیادہ پیداوار ممکن ہوئی


Salman Siddiqui September 28, 2019
 اگست میں پن بجلی کی آج تک سب سے زیادہ پیداوار ریکارڈ کی گئی ہے، تجزیہ کار فوٹو:فائل

اگست میں 5668 گیگا واٹ پن بجلی کی ریکارڈ پیداوارہوئی ہے جب کہ پن بجلی کی زیادہ پیداوار سے پٹرولیم کے ذریعے بجلی کی پیداوار پر انحصار کم کرنے میں مدد ملی ہے۔

عارف حبیب لمیٹڈ کے تجزیہ کار راؤ عامر علی کاکہناہے کہ اگست میں پن بجلی کی آج تک سب سے زیادہ پیداوار ریکارڈ کی گئی ہے۔ پن بجلی کی لاگت 13فیصد کم یعنی 4.83روپے یونٹ رہی۔

نیپراکی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہناتھاکہ پن بجلی کی پیداوار میں اضافہ نیلم جہلم ہائیڈروپاور پروجیکٹ اور تربیلا فورتھ ایکسٹینشن پروجیکٹ میں نئے پاورپلانٹس کی تنصیب سے ممکن ہوا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں