آڈٹ فریم ورک یکم اکتوبر سے متعارف کرانے کا اعلان

یہ فریم ورک ٹیکس کلچر میں بہت بڑی تبدیلی اور مثال بنے گا۔نئے آڈٹ فریم ورک میں پرسنل انٹر ایکشن کم سے کم ہوگا۔


Numainda Express September 28, 2019
یہ فریم ورک ٹیکس کلچر میں بہت بڑی تبدیلی اور مثال بنے گا۔نئے آڈٹ فریم ورک میں پرسنل انٹر ایکشن کم سے کم ہوگا۔ فوٹو: فائل

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے یکم اکتوبر سے آڈٹ فریم ورک متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے۔

گزشتہ روز ٹویٹر پیغام میں شبر زیدی نے کہا کہ نیا آڈٹ فریم ورک ٹیکس پئیر فرینڈلی، سہل اور موثر ہو گا۔ نئے آڈٹ فریم ورک کا مقصد معقول ٹیکس دہندگان کو سہولت فراہم کرنا ہے۔یہ فریم ورک ٹیکس کلچر میں بہت بڑی تبدیلی اور مثال بنے گا۔نئے آڈٹ فریم ورک میں پرسنل انٹر ایکشن کم سے کم ہوگا۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے نئے آڈٹ فریم ورک کے مسودے کی منظوری دیدی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں