دپیكا اداكاری كے بعد اب فیشن كی دنیا میں بھی اپنے آپ کو منوانے کیلئے تیار

دپیکا کے تیار كئے ہوئے دیدہ زیب اور حسین ملبوسات بہت جلد ممبئی كے مقامی اسٹور میں ركھے جائیں گے، بھارتی میڈیا

دپیکا کے تیار كئے ہوئے دیدہ زیب اور حسین ملبوسات بہت جلد ممبئی كے مقامی اسٹور میں ركھے جائیں گے، بھارتی میڈیا فوٹو: اے ایف پی/ فائل

بالی ووڈ فلم انڈسٹری كو تین بڑی سپرہٹ فلمیں دینے والی دیپكا پڈوكون اداكاری میں اپنی صلاحیتوں كا لوہا منوانے كے بعد اب فیشن كے میدان میں بھی كود پڑی ہیں۔


بھارتی میڈیا کے مطابق دیپكا پڈكون بطور فیشن ڈیزائنر اپنی الگ پہچان بنانا چاہتی ہیں جس کے لئے ان كے تیار كئے ہوئے دیدہ زیب اور حسین ملبوسات بہت جلد ممبئی كے مقامی اسٹور میں ركھے جائیں گے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دیپكا پڈکون اپنے تیار كردہ جدید فیشن سے ہم آہنگ اور نت نئے ڈیزائن كے دیدہ زیب ملبوسات كو لے كر فیشن شو بھی كرانے کی خواہش رکھتی ہیں۔

ڈمپل کوئن دپیکا اداکاری کے بعد فیشن کے میدان میں اتر گئیں ہیں لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ فیشن کی دنیا میں بھی ادکاری کی طرح اپنی صلاحتیں منوانے میں کامیاب ہوتی ہیں یا نہیں۔
Load Next Story