فلم بے شرم کا پہلے ہی دن باكس آفس پر 21 كروڑ56 لاکھ روپے كا بزنس

فلم بے شرم ميں رنبير كپور كے مد مقابل مس انڈيا آسٹريليا پلوی شردا نے ہيروئن کا كردار ادا كيا ہے.

بے شرم کی کامیابی نے فلم ’’يہ جوانی ہے ديوانی‘‘ كے پہلے دن كے 19 کروڑ 45 لاکھ روپے كے بزنس كو بھی پيچھے چھوڑ ديا.

فلم "بے شرم" نے پہلے ہی دن باكس آفس پر 21 كروڑ56 لاکھ روپے كا بزنس كركے اپنی ہی فلم ''يہ جوانی ہے ديوانی'' كو پيچھے چھوڑديا۔

بالی ووڈ كے راک اسٹار رنبير كپور ایک بار پھر باكس آفس پر تہلكہ مچانے ميں كامياب ہوگئے، ہدايت كار ابھنو كيشپ كی فلم بے شرم پہلے ہی دن باكس آفس پر 21 کروڑ 56 لاکھ روپے كا بزنس كرنے ميں كامياب ہوگئی، بے شرم کی کامیابی نے فلم ''يہ جوانی ہے ديوانی'' كے پہلے دن كے 19 کروڑ 45 لاکھ روپے كے بزنس كو بھی پيچھے چھوڑ ديا، ہدايت كار ابھنوكيشپ كی فلم بے شرم ميں رنبير كپور كے مد مقابل پلوی شردا نے ہيروئن کا كردار ادا كيا ہے جب کہ فلم کی دیگر کاسٹ میں رنبير كے والد رشی كپور، والدہ نيتو سنگھ اور جاويد جعفری بھی شامل ہیں


واضح رہے كہ سال 2013 ميں پہلے دن بزنس كے حوالے سے كنگ خان شاہ رخ كی فلم چنائی ايكسپريس سب سے آگے ہے، جس نے 33 کروڑ ایک لاکھ روپے كا بزنس كيا تھا۔

 
Load Next Story