وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف کی ملاقات سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال
ملاقات میں دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے اداروں کے درمیان مضبوط روابط اور معلومات کے تبادلے پر بھی زور دیا گیا۔
وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے ملاقات کی جس میں ملکی سلامتی اور سیکیورٹی کی صورتحال پر غور کیا گیا۔
آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی وزیراعظم نوازشریف سے ہونے والی ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹینٹ جنرل ظہیر السلام اور ڈی ملٹری انٹیلی جنس میجر جنرل سرفراز بھی شریک تھے جس میں ملک کی سلامتی، حکومت اور طالبان مذاکرات اور خطے میں امن و امان کی صورتحال پر غور کیا گیا، ملاقات میں پاک فوج کی جانب سے جاری آپریشن اور تربیتی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ اس دوران دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اداروں کے درمیان مضبوط روابط اور معلومات کے تبادلے پر بھی زور دیا گیا۔