بھارت میں دہشت گرد پاکستان سے آتے ہیں بھارتی صدرکا الزام

بھارت پاکستان کے ساتھ امن چاہتا ہیں لیکن اس کیلئے ملکی سالمیت پر کسی بھی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، پرناب مکھرجی


ویب ڈیسک October 04, 2013
پاکستان میں موجود دہشت گردوں کے انفرااسٹرکچر کو ختم کرنے کی ضرورت ہے، بھارتی صدر فوٹو: فائل

بھارتی صدر پرناب مکھرجی نے پاکستان پر دہشت گردوں کی مدد کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں دہشت گردی کرنے والے افراد کسی جنت سے نہیں بلکہ پاکستان سے آتے ہیں۔

اپنے دورہ بیلجیم کے دوران بھارتی صدر کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ امن چاہتا ہیں لیکن اس کے لیے ملکی سالمیت پر کسی بھی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی پاکستان کی جانب سے دہشت گردی برداشت نہیں کی جائے گی، پاکستان میں موجود دہشت گردوں کے انفرااسٹرکچر کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کو مکمل طور پر ختم کیا جانا چاہیے، ریاستی دہشت گردی بھی کسی صورت برداشت نہیں کی جا سکتی اسی لیے ہم پاکستان کو اس کی سرزمین پر موجود دہشت گردوں کے خاتمے کا کہتے ہیں۔

پرناب مکھر جی نے کہا کہ بھارت کے خطے میں کسی بھی قسم کے مقاصد نہیں اور وہ پاکستان سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ امن چاہتا ہے تاہم اپنی ملکی سالمیت پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں