بھارتی فوج کی تتہ پانی سیکٹرمیں بلااشتعال فائرنگ خاتون سمیت 4 افراد زخمی
حملے کا پاک فوج کے جوانوں نے بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی بندوقوں کو خاموش کرا دیا۔
بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیزفائر کی خلاف کرتےہوئے تتہ پانی سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی فوجیوں نے آزاد کشمیر کے سیکٹر تتہ پانی کے علاقے راد کتھار کی مقامی آبادی پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس کے نتیجے میں محمد مشتاق، محمد رشید، سعد اور اقصیٰ نامی خاتون شدید زخمی ہوگئی جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حملے کا پاک فوج کے جوانوں نے بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی فوجیوں کی بندوقوں کو خاموش کرا دیا۔
واضح رہے کہ جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوج گزشتہ 2 ماہ میں متعدد مرتبہ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرچکی ہے جس میں اب تک پاکستان کے کئی فوجی جوان اور شہری شہید ہوچکے ہیں لیکن پاکستان کے بار بار احتجاج کے باوجود بھارت اپنی حرکتوں سے باز نہیں آرہا جس سے دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کے لئے مذاکرات بھی تعطل کا شکار ہورہے ہیں۔