خیبر پختونخوا کے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز اور عملے کی ہڑتال کا چوتھا روز

حکومت نے مطالبات پورے نہ کیے تو احتجاج کا دائرہ پورے ملک تک پھیلائیں گے، گرینڈ ہیلتھ الائنس


ویب ڈیسک September 28, 2019
تمام ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹاف کو رہا کیاجائے ، گرینڈ ہیلتھ الائنس فوٹو: فائل

KARACHI: خیبر پختونخوا کے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی ہڑتال چوتھے روز بھی جاری ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا کے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی ہڑتال چوتھے روز بھی جاری ہے، جس کی وجہ سے او پی ڈی سروس، آپریشن تھیٹر اور دیگر سہولیات کی فراہمی معطل ہے۔

دوسری جانب سرکاری ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی نمائندہ گرینڈ ہیلتھ الائنس کا کہنا ہے کہ 15 کے قریب ڈاکٹرز کو گرفتار کیا گیا ہے جو ابھی تک جیل میں ہیں، حکومت جلد از جلد تمام ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹاف کو رہا کرے۔ اگر حکومت نے تمام مطالبات پورے نہ کیے تو احتجاج کا دائرہ پورے ملک تک پھیلائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لیڈی ریڈںگ اسپتال میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈٰکل اسٹاف پر پولیس کی لاٹھی چارج اور شیلنگ سے متعدد ڈاکٹرز شدید زخمی ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |