خواتین کے استحصال اور کرپشن کے باعث ناروے نے افغانستان کی امداد میں کمی کردی

افغانستان میں87 فیصد افغان لڑکیوں اور خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے، ناروے


AFP October 04, 2013
افغانستان کی سالانہ امداد 750 ملین کرونر سے کم کر کے 700 ملین کرونر کر دی گئی،ناروے فوٹو:فائل

ناروے نے خواتین کے استحصال اور کرپشن پر قابو پانے میں ناکامی پر افغانستان کی مالی امداد میں 7 فیصد کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

ناروے نے افغانستان کی سالانہ امداد 750 ملین کرونر سے کم کر کے 700 ملین کرونرکر دی ہے۔ ناروے کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے افغان حکومت کو پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ اگر افغان حکومت خواتین کے حقوق کی حفاظت اور معاشرے میں رائج کرپشن پر قابو پانے کے لئے اقدامات نہیں اٹھاتی تو اسے نتائج بھگتنا ہوں گے۔

کابل میں قائم ناروے کے سفارت خانے کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 87 فیصد افغان لڑکیاں اور خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے جب کہ 70 فیصد خواتین پولیس افسر اور اہلکاروں کو بھی جنسی طور پر ہراساں کیا جاتا ہے۔ ٹرانسپیریسنی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری کی گئی حالیہ رینکنگ کے مطابق افغانستان کا شمار دنیا کے کرپٹ ترین ممالک میں ہوتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں