کشمیر کا مسئلہ تقریر سے حل ہونا ہوتا تو بہت پہلے حل ہوجاتا رانا ثنا اللہ

حکومتی ٹولہ ٹرمپ کے ہاتھوں کشمیر کا سودا کرچکا ہے، رہنما مسلم لیگ (ن)

نالائق اعظم آج بھی نواز شریف کےاے سی میں پھنساہوا ہے، رانا ثنا اللہ فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر عوام کے جذبات کے ساتھ کھیلا جارہا ہےاور اگر تقریر سے حل ہونا ہوتا تو بہت پہلے حل ہوجاتا۔


لاہور میں عدالت پیشی کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ یہ بہت غلط رویہ ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی ساری قیادت یہاں موجود تھی اور جب وہ سب چلے گئےتو مجھے عدالت میں پیش کیا گیا،اس طرح کے عوامل سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت انتقامی کارروائیاں کر رہی ہے۔ نالائق اعظم تو آج بھی نواز شریف کےاے سی میں پھنساہوا ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر عوام کے جذبات کے ساتھ کھیلا جارہا ہے، حکومتی ٹولہ ٹرمپ کے ہاتھوں کشمیر کا سودا کرچکا ہے۔ کشمیر کا مسئلہ اگر تقریر سے حل ہونا ہوتا تو بہت پہلے حل ہوجاتا، ہیومن رائیٹس کونسل میں فقط 16 ممبران کے دستخط کروا کر قرارداد پیش کرتے تو کچھ ہوتا لیکن 56 میں سے 16 ممالک کے ذریعے تو قرارداد پیش نہیں کرسکے۔
Load Next Story