فضل الرحمن اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں فیس سیونگ دینے کیلئے تیار ہیں شیخ رشید
معشیت کی ریڑھ کی ہڈی ہے ایم ایل ون ہے جو کراچی سمیت ملک بھر کے ریلوے مسائل حل کرے گا، وفاقی وزیر
NEW YORK:
وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ایم ایل ون ریلوے کے مسائل حل کرے گا کراچی سمیت ملک بھر کے ریلوے کےمسائل حل ہوں گے۔
ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کشمیریوں کی بھرپورانداز میں ترجمانی کی، جس طرح ناموس رسالت اور کشمیریوں کا کیس لڑا وہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ترکی سمیت دیگر دوست ممالک نے کشمیر موقف کی تائید کی، وزیراعظم عمران خان نے مودی کو اچھے طریقے سے متنبہ کیا، امریکہ سپر پاور ہے اور وکٹ کی دونوں طرف کھیلتا ہے، بھارت کو پاکستان اور چین کے خلاف امریکہ کی ضرورت ہے اور امریکا کو چین کے خلاف مودی کی ضرورت ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ آئی ایم ایف نے ایم ایل ون پر کوئی پابندی عائد نہیں لگائی، اپوزیشن کی زبان پر صرف ایم ایل ون بند ہونے کی باتیں ہیں ، وزیراعظم عمران خان ایم ایل ون سے متعلق اہم فیصلہ کریں گے، آئندہ ماہ وزیراعظم عمران خان چین کا دورہ کریں گے، کوئی پلان اور کوئی منصوبہ نہیں چودہ سال سے انتظار کیاہے ایم ایل ون ہی واحد حل ہے معشیت کی ریڑھ کی ہڈی ہے ایم ایل ون ہے۔
وزیرریلوے نے کہا کہ تمام پرانی اور نئے ریلوے سٹیشن پر فوڈ سٹریٹ کھولی جائیں گی جو بین الاقوامی سطح کی ہوں گی، فریٹ ٹرین کا کرایہ 20 فیصد کر دیا ہے ایک لاکھ 60 ہزار روپے کنٹینر کی فیس کر دی ہے، لوگوں نے مہنگی اور خراب انجن خریدے ایک روپے کی درآمدات نہیں کی ریلوے کا 80 لاکھ مسافر بڑھ گیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ پر کہہ دیاُ تھا کہ تاریخ آگے ہوگی، (ن) لیگ نے نومبر کی گی پیپلزپارٹی نے دسمبر دیدی ہے جب کہ فضل الرحمن اپنے فیصلے ہر نظر ثانی کرے فیس سیونگ دینے کیلئے تیار ہیں۔