کراچی میں مزید بارشوں کا کوئی امکان نہیں محکمہ موسمیات

بارشیں دینے والا مون سون کا آخری سسٹم کمزور اور شہر سے دور ہوگیا ہے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک September 28, 2019
شہر میں سمندری ہوائیں اتوار کی صبح تک بحال ہو جائیں گی اور اکتوبر کا پہلا ہفتہ بہتر گزرے گا، محکمہ موسمیات۔ فوٹو: فائل

چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ شہر میں بارشیں دینے والا سسٹم کمزور پڑگیا ہے اور اب مزید بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کے چیف میٹرو لوجسٹ نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں گرمی کی شدت میں کمی واقع ہونے والی ہے تاہم اب مزید بارشوں کا کوئی امکان نہیں کیوں کہ بارشیں دینے والا مون سون کا آخری سسٹم کمزور پڑگیا ہے اور سسٹم کمزور پڑنے کے بعد شہر سے دور ہوگیا۔

سردار سرفراز نے بتایا ہے کہ موجودہ بارش کا سسٹم ٹھٹھہ اور بدین میں بارش دے سکتا ہے جب کہ کراچی میں بارشوں کا اب کوئی امکان نہیں تاہم سمندری ہوائیں اتوار کی صبح تک بحال ہو جائیں گی اور اکتوبر کا پہلا ہفتہ گرمی کی اعتبار سے بہترگزرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔