کمسن حافظ کا 10 گھنٹے 45 منٹ میں پورا قرآن سنانے کا اعزاز

حافظ اسید گزشتہ 2 سال سے مختلف امتحانات اور ماہانہ ٹیسٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کررہا ہے، اساتذہ

حافظ اسید گزشتہ 2 سال سے مختلف امتحانات اورماہانہ ٹیسٹوں میں پہلی پوزیشن حاصل کررہا ہے، اساتذہ (فوٹو:ایکسپریس)

کمسن حافظ اسید خالد نے صرف 10 گھنٹے 45 منٹ میں پورا قرآن مجید سنانے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں ایک مدرسے کے کمسن حافظ نے صرف 10 گھنٹے 45 منٹ میں پورا قرآن پاک سنانے کا منفرد اعزاز حاصل کرلیا۔


دارالسلام قرآن انسٹی ٹیوٹ کے ہونہار طالب علم حافظ اسید خالد نے اپنے استاد قاری طاہر شوکت کو 10 گھنٹے 45 منٹ میں پورا قرآن مجید سنایا، اس دوران مدرسے کے دیگر طلبا کے علاوہ علاقے کے معززین اور حافظ اسید کے عزیز رشتہ دار بھی شریک تھے۔

حافظ اسید بن خالد کے استاد نے بتایا کہ دیگر طلبا کی نسبت منفرد ذہن رکھنے والا طالب علم خداداد صلاحتیوں کا مالک ہے اور گزشتہ 2 سال سے مختلف امتحانات اور ماہانہ ٹیسٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کررہا ہے اور اب اس نے مختصر وقت میں پورا قرآن زبانی سنا کر اپنے والدین اور اساتذہ کا نام روشن کردیا۔
Load Next Story