وزیر اعلیٰ سندھ عمران خان کے جنرل اسمبلی خطاب سے ناخوش
عمران خان نے کشمیریوں کے حق خودارادیت اور دوسرے مسلمانوں کے حوالے سے کچھ نہیں کہا
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عمران خان کے جنرل اسمبلی خطاب کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نے کشمیریوں کے حق خودارادیت اور دوسرے مسلمانوں کے حوالے سے کچھ نہیں کہا۔
یہ بات انہوں نے ہفتے کی شام وزیر اعلیٰ ہاؤس میں پریس کانفرنس میں کہی۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر بندے لغاری نے پی ٹی آئی چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ کانفرنس میں سعید غنی، ایم این اے رفیق جمالی بھی موجود تھے۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ وہ وزیر اعظم کے دورہ امریکا اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی خطاب پر زیادہ بات نہیں کرنا چاہتے تاہم وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی کوئی بات نہیں کی نہ ہی انہوں نے دوسرے مسلمانوں کے حوالے سے کچھ کہا۔
ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی والے مقدمات سے نہیں ڈرتے، مجھے نیب کا سوال نامہ دیکھ کر مزا آیا، یہ میرا سبجیکٹ ہے اور میں چار مرتبہ سی سی آئی اجلاسوں میں بجلی کے ٹیرف پر بات کرچکا ہوں، نیب والے اس حوالے سے جو بھی پوچھیں گے انہیں جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی پی کی سندھ اسمبلی میں جلد 100 نشستیں ہوجائیں گی۔
کراچی کے پانی کے مسئلے پر ان کا کہنا تھا کہ کے فور تھرڈ پارٹی نیسپاک پر ایک اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں وفاقی وزیر خسرو بختیار بھی شریک ہوئے تھے، کے فور منصوبے پر کچھ وقت لگ جائے گا، ہم کے فور کے موجودہ روٹس سے ایک اور لائن لا رہے ہیں جس سے 200 ایم جی ڈی پانی کراچی کو ملے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل واٹر پالیسی پر وفاقی حکومت سنجیدہ نہیں۔