عمران خان وطن واپسی کیلیے روانہ تحریک انصاف کا بھرپور استقبال کا اعلان
عمران خان براستہ سعودی عرب آج دوپہر پاکستان پہنچیں گے
وزیر اعظم عمران خان نیویارک سے وطن واپسی کے لیے روانہ ہوگئے جب کہ تحریک انصاف نے وزیر اعظم کے اسلام آباد ایئرپورٹ پر بھرپور استقبال کا اعلان کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نیویارک ایئرپورٹ سے پاکستان کے لیے روانہ ہوگئے انہیں اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے ایئرپورٹ پر الوداع کیا۔
وزیر اعظم کے ہمراہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور سیکریٹری خارجہ بھی موجود ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کمرشل فلائٹ کے ذریعے سعودی عرب کے شہر ریاض پہنچیں گے اور براستہ آج دوپہر سعودی عرب سے پاکستان پہنچیں گے۔
دریں اثنا تحریک انصاف نے وزیراعظم عمران خان کے اسلام آباد ایئرپورٹ پر بھرپور استقبال کا اعلان کیا ہے جس کے لیے تحریک انصاف کی جانب سے تیاریاں جاری ہیں، چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے تنظیمی عہدے داروں کو ہدایت جاری کردی ہیں۔
سیف اللہ خان نیازی کا کہنا ہے کہ نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر وزیراعظم عمران خان کا فقیدالمثال استقبال کیا جائے گا، ملک کے مختلف حصوں سے قافلے استقبالیہ میں شرکت کے لیے بروقت روانہ ہوں، کارکنان کل سہ پہر ساڑھے 3 بجے اسلام آباد ایئرپورٹ پر اکٹھے ہوں گے اور نہایت منظم مگر بھرپور جوش و جذبے سے اپنے عظیم قائد کو خوش آمدید کہیں گے۔