متھیرا نے ’’سپر گرل‘‘ میں آئٹم سانگ کے 4 لاکھ مانگ لیے

ٹی وی اور فیشن انڈسٹری کے فنکاربجٹ سے بھی زیادہ معاوضہ مانگتے ہیں،جونی ملک


Cultural Reporter October 05, 2013
متھیرا ایک اچھی آرٹسٹ ہے اور وہ پاکستان فلم ٹریڈ کے بارے میں مثبت سوچ رکھتی ہیں،فلمساز،۔فوٹو: فائل

ماڈل واداکارہ متھیرا نے آئٹم سانگ کا چار لاکھ مانگ لیا ۔تفصیلات کے مطابق فلمساز جونی ملک نے فلم ''سپرگرل'' میں آئٹم سانگ کے لیے متھیرا سے رابطہ کیا تو انھوں نے 4 لاکھ معاوضہ طلب کرلیا۔

جس پر انھوں نے متبادل اداکارہ کے نام پر غور شروع کردیا ہے۔جونی ملک نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری والوں پر ہمیشہ الزام لگایا جاتا ہے کہ ہم ٹی وی اور فیشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کو موقع نہیں دیتے ۔ اگر ہم انھیں اپنی فلم میں لینا چاہیں تو وہ معاوضہ اتنا مانگ لیتے ہیں جو ہمارے بجٹ سے زیادہ ہوتا ہے ۔



اگر یہی فنکار ہمارے ساتھ تعاون کریں تو ہم بھی بہترین اور معیاری فلمیں بناسکتے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ متھیرا ایک اچھی آرٹسٹ ہے اور وہ پاکستان فلم ٹریڈ کے بارے میں مثبت سوچ رکھتی ہیں مگر انھیں معاوضہ کے بارے میں ضرور سوچنا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |