افغانستان نیٹو ہیلی کاپٹر تباہ فائرنگ 5آسٹریلوی فوجی ہلاک
ہیلی کاپٹر ہلمند میں گر کر تباہ ہوا ،آسٹریلوی وزیراعظم غیرملکی...
افغان آرمی کی وردی میں ملبوس ایک شخص کی فائرنگ اور ہیلی کاپٹر حادثے میں 5 آسٹریلوی فوجی ہلاک ہوگئے جس کے بعد افغانستان میں ہلاک ہونے والے آسٹریلوی فوجیوں کی تعداد 38 ہوگئی ہے۔
آسٹریلیا کے قائم مقام ڈیفنس چیف ایئر مارشل مارک بنسکین نے بتایا کہ پہلا واقعہ صوبہ ارزگان کے علاقے ترین کوٹ کے قریب پٹرول بیس میں پیش آیا جب افغان نیشنل آرمی کی وردی میں ملبوس شخص نے خودکارہتھیار سے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 آسٹریلوی فوجی ہلاک ہو گئے، دریں اثناء صوبہ ہلمند میں ایک نیٹو ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا جس میں مزید 2 آسٹریلوی فوجی ہلاک ہوگئے، طالبان نے ہیلی کاپٹر کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
بی بی سی کیمطابق رواں سال 30واقعات میں اتحادی افواج کے 45 اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔ آسٹریلیا کی وزیراعظم جولیا گیلارڈ 5 فوجیوں کی ہلاکت کے باعث غیر ملکی دورہ مختصر کرکے وطن واپس آگئیں، انھوں نے کہا ہے کہ ویتنام کے بعد افغانستان میں آسٹریلوی فوجیوں کیلیے یہ برا دن تھا، صدر کرزئی اور نیٹو کے سیکریٹری جنرل اینڈرز فوگ راسموسین نے بھی ہلاکتوں پر اظہار افسوس کیا ہے۔ ایرانی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اتحادی فوج نے صوبہ غور میں فضائی حملے میں 12عام شہریوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا ہے۔