دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے سری لنکا کو با آسانی ہرا دیا

پاکستان کے 306 رنز کے جواب میں سری لنکا کی پوری ٹیم 238 رنز پر ڈھیر ہوگئی

میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا گیا، فوٹو: پی سی بی

ISLAMABAD:
دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے سری لنکا کو 67 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔

  1. نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے 306 رنز کے جواب میں سری لنکا کی پوری ٹیم 46 عشایہ 5 اوورز میں 238 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔ پاکستانی بولرز کی عمدہ بولنگ کے سامنے لنکن بیٹنگ لائن ابتدا میں ہی لڑکھڑا گئی، پیسرز نے نپی تلی گیند بازی کرتے ہوئے صرف 28 رنز پر مہمان ٹیم کے 5 مستند بلے بازوں کو پویلین بھیجا۔ اوپنر گناتھلاکا 14، سمراوکراما 6، ویا فرنینڈو صفر، بوپ فرنینڈو 1 اور کپتان تھریمانے بغیر کھاتہ کھولے چلتے بنے۔


آدھی ٹیم آؤٹ ہونے کے بعد چھٹی وکٹ پر جےسوریا اور شاناکا نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اننگز کو آگے بڑھایا اور 177 رنز کی ریکارڈ پارٹنرشپ جوڑ کر ٹیم کو مکمل تباہی سے بچا لیا، دونوں کھلاڑیوں نے بولرز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور نصف سنچریاں بنائیں تاہم 205 کے مجموعے پر جےسوریا نروس نائینٹیز کا شکار ہو کر 96 رنز پر کیچ آؤٹ ہوگئے جب کہ اگلے ہی اوور میں ان کے جوڑی دار شاناکا 68 رنز پر اونچی شارٹ کھیلتے ہوئے کیچ تھما بیٹھے۔
Load Next Story