غیرت کے نام پر خاتون کا قتل باپ اور 2 بھائیوں کو پھانسی کا حکم

تینوں پر پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ ، مجرم باپ سابق تھانیدار ہے۔

میکے آئی عارفہ کو 29گولیاں ماریں، لاش راتوں رات دفن کردیں۔ فوٹو: فائل

شادی شدہ خاتون کے قتل میں ملوث والد سابق ایس ایچ اور مقتولہ کے2 بھائیوں کو پھانسی کا حکم،چچا اور باپ نے قتل کر کے لاش قبرستان میں دفن کر دی تھی۔

ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ ٹو جامشورو کے جج رحمت اﷲ مورو نے 2015 میں شادی شدہ خاتون عارفہ اپنے میکے جامشورو بھریا ولیج گئی۔ رات کو سابق ایس ایچ او غلام عباس ببر اور اس کے 2 بھائیوں علی شیر اورعلی نواز ببر نیخاتون کو 29گولیاں مارتے ہوئے قتل کر دیا اور راتوں رات قریبی قبرستان میں لاش دفن کردی ۔


اطلاع پر ایس ایس پی جامشورو طارق ولایت نے خاتون کی قبر کشائی کرکے لاش تحویل میں لی اور مذکورہ افراد کو گرفتار کرکے سرکارکی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔ عدالت نے گزشتہ روز مقدمیکا فیصلہ سناتے ہوئے خاتون کو قتل کرنے والے باپ اور بیٹوں کو پھانسی کی سزا سناتے ہوئے تینوں کو پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ۔ عدم ادائیگی پر مزید 3 ماہ قید کاٹنا ہو گئی۔

واضح رہے کہ عارفہ نے اپنے والدکے گھر پہنچ کر شوہر علی حسن کوایس ایم ایس کیا کہ وہ منٹھار نامی شخص سے محبت کرتی ہے لہذا اسے چھوڑ دیا جائے۔ شوہر نے وہ ایس ایم ایس اپنے سسر کو بھیج دیا اور شکایات کی جس پر خاتون کو کارو کاری کے تحت قتل کر دیا گیا۔

 
Load Next Story