سی این جی بندش پٹرول کی کھپت 3ماہ میں 22 فیصد بڑھ گئی

پٹرولیم انڈسٹری کے ذرائع کے مطابق ملک میں سی این جی کی بندش کی وجہ سے پٹرول کی کھپت بڑھ رہی ہے۔

پٹرولیم انڈسٹری کے ذرائع کے مطابق ملک میں سی این جی کی بندش کی وجہ سے پٹرول کی کھپت بڑھ رہی ہے۔ فوٹو: فائل

سی این جی کی بندش کی وجہ سے پاکستان میں پٹرول کی کھپت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی جولائی تا ستمبر 2013کے دوران پٹرول کی فروخت گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 22فیصد اضافے سے 9.5لاکھ ٹن رہی، پہلی سہ ماہی کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی مجموعی فروخت 12فیصد اضافے سے 55لاکھ ٹن ریکارڈ کی گئی جس میں فرنس آئل کی فروخت 12فیصد اضافے سے 26لاکھ 13ہزار ٹن، ہائی اسپیڈ ڈیزل 7فیصد اضافے سے 16لاکھ 95ہزار ٹن، جیٹ فیول آئل کی فروخت 24فیصد اضافے سے ایک لاکھ 95ہزار ٹن رہی، متفرق پٹرولیم مصنوعات کی فروخت 57ہزار ٹن رہی۔




پٹرولیم انڈسٹری کے ذرائع کے مطابق ملک میں سی این جی کی بندش کی وجہ سے پٹرول کی کھپت بڑھ رہی ہے، دوسری جانب پاور کمپنیوں کو سرکلر ڈیٹ کی ادائیگی کے بعد پاور کمپنیوں کی جانب سے فرنس آئل کی خریداری بڑھ گئی ہے جس سے فرنس آئل کی طلب میں بھی اضافے کا رجحان ہے، پٹرول کی کھپت بڑھنے سے مجموعی پٹرولیم مصنوعات میں پٹرول کا حصہ گزشتہ سال کی8 فیصد کی سطح سے بڑھ کر 17 فیصد پر آگیا ہے۔
Load Next Story