25ملین ڈالریومیہ کی اسمگلنگ ایک تخمینہ ہے اسٹیٹ بینک

کسی مخصوص دن اسمگلڈرقم کی ٹھیک مالیت بتاناکسی کے بس کی بات نہیں


Business Reporter October 05, 2013
یہ رقم ’تخمینے کے مطابق 25 ملین ڈالر تک ہے لیکن کسی مخصوص دن کوئی بھی ٹھیک ٹھیک نہیں بتا سکتا۔ فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک نے وضاحت کی ہے کہ گورنر اسٹیٹ بینک ان اداریوں اور مضامین کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جو گزشتہ 2 روز کے دوران مختلف اخبارات میں سینیٹ کی مجلس قائمہ برائے مالیات میں ان کے یکم اکتوبر 2013کے بیان کے بارے میں شائع ہوئے ہیں۔

اس بیان میں انہوں نے نشاندہی کی تھی کہ روزانہ 25 ملین ڈالر پاکستان سے اسمگل کیے جارہے ہیں، چونکہ یہ بات اس وقت شاید واضح نہیں ہوسکی تھی اس لیے وہ یہ وضاحت کرنا چاہتے ہیں کہ یہ رقم 'تخمینے کے مطابق 25 ملین ڈالر تک ہے لیکن کسی مخصوص دن کوئی بھی ٹھیک ٹھیک نہیں بتا سکتا کہ کتنی رقم اسمگل ہورہی ہے۔



انہوں نے یہ تذکرہ بھی کیا تھا کہ کرنسی کی نقل و حرکت محض موجودہ واقعہ نہیں بلکہ 'یہ عمل برسوں سے جاری ہے اور اسٹیٹ بینک ماضی میں قانون نافذ کرنے والے متعلقہ اداروں کو اس بارے میں اپنی تشویش سے آگاہ کرتا رہا ہے تاکہ وہ سرحد پار اسمگلنگ کو روکیں، یہ امر حوصلہ افزا ہے کہ اب قانون نافذ کرنے والے اداروں اور اسٹیٹ بینک کے درمیان ایسے اقدامات کرنے کے لیے قریبی تعاون جاری ہے جو ہم سمجھتے ہیں کہ سرمائے کی غیر قانونی منتقلی کو کم کرنے اور اس کے نتیجے میں ہماری معیشت کو تقویت دینے میں مددگار ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں