چاغی میں لیویز کی کارروائی بھاری مقدار میں ممنوعہ کیمیکل برآمد

پکڑا گیا کیمیکل بارودی مواد اور دہشت گردی میں استعمال کیا جاتا ہے۔ ڈی سی چاغی

سامان کو ضبط کرکے محکمانہ کارروائی شروع کردی گئی ہے، ڈپٹی کمشنر چاغی فوٹو: فائل

VATICAN CITY:
لیویز اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے بارودی مواد اور دہشت گردی میں استعمال ہونے والا کیمیائی مواد برآمد کرلیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق چاغی میں لیویز اہلکاروں نے خفیہ اطلاعات کی روشنی میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں بارودی اور کیمیائی مواد برآمد کرلیا۔

ڈپٹی کمشنر چاغی کا کہنا ہے کہ پکڑا گیا کیمیکل بارودی مواد اور دہشت گرد کارروائیوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ سامان کو ضبط کرکے محکمانہ کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
Load Next Story