ن لیگ کا پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ کے تلاش گمشدہ کا اشتہار دینے کا فیصلہ

پنجاب کی بدقسمتی ہے کہ بنی گالہ اینڈ کمپنی نے ایک کٹھ پتلی شخص وزیر اعلیٰ مقرر کردیا ہے، عظمیٰ بخاری


ویب ڈیسک September 29, 2019
پنجاب کے عوام آج بھی شہباز شریف کو اپنا وزیر اعلیٰ سمجھتے ہیں، عظمیٰ بخاری فوٹو: فائل 

مسلم لیگ (ن) نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے دونوں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور وزرا کے تلاش گمشدہ کا اشتہار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکریٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کو پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافے پر شدید تشویش ہے، حکومتی نا اہلی کی وجہ سے پنجاب میں ڈینگی کے 3377 اور خیبر پختونخوا میں 3604 مریض سامنے آچکے ہیں۔ پنجاب کے عوام آج بھی شہباز شریف کو اپنا وزیر اعلیٰ سمجھتے ہیں، پنجاب کی بدقسمتی ہے کہ بنی گالہ اینڈ کمپنی نے ایک کٹھ پتلی شخص وزیر اعلیٰ مقرر کردیا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے وزیر اعلیٰ پنجاب و خیبر پختونخوا ،صوبائی وزرا میاں اسلم اقبال اور محمود الرشید کے تلاش گمشدہ کا اشتہار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومتی حلقوں میں جعلی کپتان کی یوٹرن تقریر کا اثر ختم ہو گیا ہو تو ڈینگی کی صورتحال کو سنجیدہ لیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں