وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکا سے وطن واپسی پر والہانہ استقبال

وزیراعظم عمران خان براستہ جدہ وطن واپس پہنچے


ویب ڈیسک September 29, 2019
مودی حکومت کودنیاکےہر فورم پر بےنقاب کرینگے،وزیر اعظم فوٹو: ٹوئٹر

وزیراعظم عمران خان دورہ امریکا کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

امریکا کے 7 روزہ دورے کے بعد وزیراعظم عمران خان نیویارک سے اسلام آباد واپس پہنچ گئے ہیں، وطن واپسی کے دوران انہوں نے سعودی عرب میں مختصر قیام کیا۔ وزیر اعظم کے ہمراہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر تجارت رزاق داؤد، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور دیگر اہم سیاسی و سرکاری شخصیات بھی موجود ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے استقبال کے لیے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں سے وفاقی اور صوبائی وزرا کی قیادت میں قافلے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان 21 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچے تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔