ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 12روپے اضافہ

گھریلو سلنڈر 140روپے جب کہ کمرشل سلنڈر 540روپے مہنگا ہوگیا


ویب ڈیسک September 29, 2019
گھریلو سلنڈر 1468روپے کمرشل سلنڈر 5675روپے کا ہوگیا، فوٹو: فائل

ایل پی جی کی قیمت میں 12 روپے فی کلو گرام اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد گھریلو سلنڈر 140روپے مہنگا ہوگیا ہے۔

چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 12 روپے فی کلو گرام اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 125روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 140 روپے مہنگا ہوکر 1468روپے جب کہ کمرشل سلنڈر 540 روپے مہنگا ہوکر 5675 روپے کا ہوگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔