یکم اکتوبرسے ممنوعہ پلاسٹک بیگز کے استعمال پرمکمل پابندی ہوگی ترجمان سندھ حکومت

عوام سے پلاسٹک بیگز کا استعمال ترک کرنے کی درخواست کرتے ہیں، ترجمان سندھ حکومت


ویب ڈیسک September 29, 2019
پلاسٹک کی تھیلیاں کراچی کے سیوریج نالوں کی بندش کی بھی ایک وجہ ہیں، مرتضیٰ وہاب فوٹو: فائل

سندھ حکومت کے ترجمان اور مشیر ماحولیات بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ یکم اکتوبرسے صوبے بھر میں ممنوعہ پلاسٹک بیگز کے استعمال پر مکمل پابندی ہوگی۔

اپنے بیان میں مرتضٰی وہاب نے کہا کہ پلاسٹک کی تھیلیاں ماحولیاتی آلودگی کا بڑا سبب ہیں، یہ تھیلیاں کراچی کے سیوریج نالوں کی بندش کی بھی ایک وجہ ہیں، محکمہ ماحولیات سندھ نے رواں برس اگست میں پلاسٹک بیگز پر پابندی کا اعلان کیا تھا، پلاسٹک بیگز پر پابندی کے اعلان پر عملدرآمد 2 روز بعد شروع کردیا جائے گا، یکم اکتوبر سے ممنوعہ پلاسٹک بیگز کے استعمال پر مکمل پابندی ہوگی۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پلاسٹک کی تھیلیاں بنانے والے کارخانوں نے بھی مہم کی حمایت کررکھی ہے، عوام الناس سے بھی پلاسٹک بیگز کا استعمال ترک کرنے کی درخواست کرتے ہیں، عوام کے تعاون کے بغیر حکومت تنہا کچھ نہیں کرسکتی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔