کشمیر کو بیچا گیا اس راز سے امریکہ اور انڈیا واقف ہیں مولانا فضل الرحمان

دھاندلی زدہ حکومت کو نہیں مانتے اور اسلام اباد آزادی مارچ کا فیصلہ اٹل ہے، مولانا فضل الرحمان


ویب ڈیسک September 29, 2019
دھاندلی زدہ حکومت کو نہیں مانتے اور اسلام اباد آزادی مارچ کا فیصلہ اٹل ہے، مولانا فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ کشمیر کو بیچا گیا اور اس راز سے امریکہ اور انڈیا واقف ہیں۔

ڈی آئی خان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ چمن میں دہشت گردی ریاستی اداروں کی ناکامی کا سبب ہے، ہمیں سیکولر اسٹیٹ بنانے کی سنگین سازش ہو رہی ہے، عمران خان کو بین القوامی ایجنڈے کے تحت مسلط کیا گیا، عمران خان کے غیر سنجیدہ اقدامات نے ملک کو مشکل دوراہے پر لاکھڑا کیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کشمیر کو بیچا گیا اور اس راز سے امریکہ اور انڈیا واقف ہیں، ہم کشمیر کے مسئلے پر دنیا کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں، اقوام متحدہ میں تقریر کے بعد بھی ہمارے موقف کو عالمی سطح پر پزیرائی نہیں مل سکی، دنیا ہمیں زمہ دارریاست ماننے کو تیار نہیں ہے جب کہ کشمیر اور دہشت گردی پر ہمارا موقف کمزور ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔