سیاست میں کبھی حصہ نہیں لیں گے سلمان ودیا بالن

سماجی کاموں میں حصہ لیتا رہونگا،چاہتا ہوں میرے گھر ہر بچہ بیٹی پیدا ہو، سلمان


Showbiz Desk October 05, 2013
سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں،سلمان،میرے لیے اداکاری کا شعبہ موزوں ہے، ودیا۔ فوٹو: فائل

LONDON: بالی ووڈ اداکار سلمان خان اوراداکارہ ودیا بالن نے کہاہے کہ وہ سیاست میں حصہ نہیں لیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارسلمان خان جو ان دنوں اپنی فلم ''جے ہو''کی شوٹنگ میں مصروف ہیں نے کہا ہے کہ میرا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں تاہم میں سماجی بہبود کے کاموں میں حصہ لے رہا ہوں اور ایسا کرتا رہوں گا۔



ان کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ میرے گھر میں پیدا ہونے والا ایک بچہ ایک بیٹی ہی ہوادھر ودیا بالن نے کہا ہے کہ کبھی سیاست میں حصہ نہیں لونگی۔ بھارتی عوام سیاسی رہنمائوں اور سیاسی جماعتوں بارے بہت سے حقائق سے آگاہ ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ ان کے خیال میں اداکاری کا شعبہ ہی ان کے لیے موزوں ترین ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں