کالاباغ ڈیم کے معاملے پر مداخلت کا اختیار ہےلاہور ہائیکورٹ

منصوبہ مشترکہ مفادات کونسل نہیں لے جایا گیا، وفاق نے اصل سوالات کے جواب نہیں دیے


Numainda Express August 31, 2012
منصوبہ مشترکہ مفادات کونسل نہیں لے جایا گیا، وفاق نے اصل سوالات کے جواب نہیں دیے فوٹو: فائل

KARACHI: لاہور ہائیکورٹ نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے لیے درخواست کی سماعت 13ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ کالا باغ ڈیم کے فوائد سے متعلق تفصیلی طور پر عدالت کوآگاہ کریں۔ چیف جسٹس نے قرار دیا کہ کالا باغ ڈیم کا معاملہ آج تک کونسل آف کامن انٹرسٹ میں نہیں لے جایا گیا لہذا اس معاملے پر عدالت کو مداخلت کا اختیار حاصل ہے۔

واپڈا کے جواب سے پتہ چلتا ہے کہ یہ ایک اہم منصوبہ ہے۔ قبل ازیں واپڈا نے اپنے جواب میں کہا کہ زیادہ ترمسائل صرف سنی سنائی باتوں سے پیدا ہوئے۔ درخواست گزار اے کے ڈوگر نے بتایا کہ بشیربلور کہتے ہیں کہ ڈیم تعمیر ہوا تو خیبر پختونخواکے پانچ اضلاع ڈوب جائیں گے جبکہ واپڈا کے انجئینرزکے مطابق ڈیم کی تعمیر سے ان اضلاع کو فائدہ ہوگا۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں،

عدالت درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے، چیف جسٹس نے قرار دیا کہ وفاقی حکومت نے اپنے جواب میں کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق اصل سوالوں کے جواب نہیں دیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں