فوجی پریڈ دکھانے کےلیے لاکھوں ٹی وی مفت تقسیم

کمیونسٹ پارٹی کی 70 ویں سالگرہ پر شاندار تقاریب اور فوجی پریڈ منعقد ہوگی جسے دکھانے کے لیے حکومت نے ٹی وی بانٹے ہیں


ویب ڈیسک September 30, 2019
چینی حکام نے یکم اکتوبر کو فوجی پریڈ دکھانے کے لئے 6 لاکھ سے زائد ٹی وی تقسیم کئے ہیں۔ فوٹو: فائل

چینی حکام کی خواہش ہے کہ اس بار شاندار فوجی پریڈ کو پورا چین اپنے ٹی وی سیٹ پر دیکھے اور اس کے لیے انتہائی غریب گھرانوں میں 6 لاکھ 20 ہزار ٹی وی تقسیم کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ یکم اکتوبر کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا اپنے اقتدار کی 70 ویں سالگرہ منارہی ہے جس پر رنگا رنگ تقاریب کا آغاز ہوگا اور اس ضمن میں ایک یادگار اور منظم فوجی پریڈ بھی منعقد کی جائے گی۔

مغربی ذرائع ابلاغ کےمطابق چین اس موقع پر اپنے خاص فوجی و عسکری ہتھیاروں کی نمائش بھی کرے گا جن میں انتہائی جدید ترین ڈرون، میزائل اور دیگر آلات شامل ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ تجزیہ کاروں کو اس نمائش اور پریڈ کا بے چینی سے انتظار ہے۔



جہاں پریڈ کے لیے بھرپور تیاریاں جاری ہیں تو دوسری جانب حکومت نے محسوس کیا کہ اگر اس منظر سے خود چینی محروم رہے تو اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

اسی بنا پر مختلف حکومتی محکموں نے چین میں مقامی طور پر بنے 32 انچ ایل ای ڈی ڈسپلے غریب گھرانوں میں تقسیم کرنا شروع کردیئے ہیں۔ اسے مغربی تجزیہ کاروں نے لوگوں کو ذہن کنٹرول کرنے سے تعبیر کیا ہے لیکن چینی حکومت اب تک لاکھوں گھرانوں میں ٹی وی پہنچا چکی ہے۔

چینی عوام بھی اس پریڈ کی گرمجوشی سے منتظر ہیں اور اس سے قبل جنوبی چین کے سمندر میں چینی بحریہ اپنی اہم مشقوں کا مظاہرہ کرچکی تھی اور 2017ء میں منگولیا کے ریگستانوں میں بھی فوجی پریڈ منعقد کی گئی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں