ورلڈ ٹیم اسنوکرچیمپئن شپ پاکستان نے بھارت کو شکست دیکرسیمی فائنل میں جگہ بنالی

کوارٹر فائنل میں پاکستان نےبھارت کو0-3 سے شکست دی۔


ویب ڈیسک October 05, 2013
پاکستان کی نمائندگی ورلڈ چیمپئن محمد آصف اور ایشئن نمبر2 محمد سجاد کر رہے ہیں۔ فوٹو: فائل

ورلڈ ٹیم اسنوکرچیمپئن شپ کےکوارٹر فائنل میں پاکستان نےبھارت کو0-3 سے شکست دے کرسیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

آئر لینڈ کے شہر کارلو میں کھیلے جانے والے ورلڈ ٹیم اسنوکر چیمپیئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان کے محمد آصف اور محمد سجاد نے بھارت کے منان چندرا اور بریجیش دمانی کو 3 کے مقابلے میں صفر فریم سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ اس سے پہلے پاکستانی ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں انگلینڈ کو 1-4 اور دوسرے میچ میں میزبان ٹیم آئیرلینڈ کو 2 کے مقابلے میں 3 فریم سے شکست دی تھی۔ سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ آئر لینڈ کے مشل جج اور رابرٹ مرفی سے ہوگا۔

واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی نمائندگی ورلڈ چیمپئن محمد آصف اور ایشئن نمبر 2 محمد سجاد کر رہے ہیں، ٹورنامنٹ 6اکتوبر تک جاری رہے گا اور اس میں 32 ممالک کے کیوئسٹ حصہ لے رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں