سندھ میں گندم کی پیداوار بڑھانے کیلیے مہم چلانے کا فیصلہ

سیمینار منعقد کرنے کے ساتھ ساتھ میڈیا کے ذریعے بھی کسانوں کو گندم کی کاشت بڑھانے کیلیے آگاہی دی جائیگی، ڈی جی زرعی


Numainda Express October 05, 2013
محمکہ زراعت سندھ کے کاشتکاروں اور صوبے کے زرعی شعبے کی ترقی کے لیے کوشاں ہے. فوٹو: فائل

ڈائریکٹر جنرل زرعی توسیع سندھ ہدایت اللہ چھجڑو نے کہا ہے کہ صوبے میں گندم کی کاشت بڑھانے اور بھرپور پیداوار کے لیے مہم چلائی جائے گی۔

وہ ضلعی افسران کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ اجلاس میں خریف کی مختلف فصلوں کی صورتحال ، مارکیٹ میں غیر معیاری کھاد اور ادویہ کی جانچ پڑتال، ضلع ٹھٹھہ میں کیلے کی فصل میں وائرس حملے کی روک تھام اور دیگر معاملات پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔



 

اس موقع پر انھوں نے صوبائی وزیر زراعت سردار علی نواز خان مہر اور سیکریٹری زراعت اقبال حسین درانی کی خصوصی ہدایات پر صوبے میں گندم سے متعلق سیمینار منعقد کرنے، کتابچہ اور رسالے شائع کرنے کے علاوہ میڈیا کے ذریعے گندم کی بہتر پیداوار کے بارے میں بھرپور مہم چلانے کی تفصیلات بتائیں اور کہا کہ محمکہ زراعت سندھ کے کاشتکاروں اور صوبے کے زرعی شعبے کی ترقی کے لیے کوشاں ہے ، اس سلسلے میں کسی بھی افسر یا عملے کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

جبکہ افسران و عملے کو 15روز کے اندر اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانی ہوگی۔ڈائریکٹر جنرل نے ضلع افسران کی جانب سے خریف کے فصلوں کی حاصل شدہ پیداوار کے اعداد و شمار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ صوبے میں کپاس، چاول اور گنے کی پیداوار زیادہ ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں