پنجاب کے بڑے شہروں میں ڈبل ڈیکر بسیں چلانے کا فیصلہ

ویگنوں اور چھوٹی کوچز کے نہ صرف کرائے زیادہ ہوتے ہیں بلکہ ٹریفک حادثہ کی صورت میں جانی نقصان بھی زیادہ ہوجاتا ہے


Qaiser Sherazi September 30, 2019
ویگنوں اور چھوٹی کوچز کے نہ صرف کرائے زیادہ ہوتے ہیں بلکہ ٹریفک حادثہ کی صورت میں جانی نقصان بھی زیادہ ہوجاتا ہے۔

حکومت پنجاب نے تمام بڑے شہروں میں پٹرول کی بچت، آرام دہ سفر، کم کرایے کے لیے دوبارہ ڈبل ڈیکر بسیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹرانسپورٹروں نے بھی حادثات سے بچنے، کم کرایے اور آرام دہ سفر کیلیے چھوٹی کوچز، ٹویوٹا ہائی ایس کے بجائے دوبارہ بڑی مسافر بسیں شروع کر دی ہیں۔ ویگنوں اور چھوٹی کوچز کے نہ صرف کرائے زیادہ ہوتے ہیں بلکہ ٹریفک حادثہ کی صورت میں جانی نقصان بھی زیادہ ہوجاتا ہے۔ آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ یونین کے چیئر مین ظہور آرائیں نے بتایا تمام روٹس کیلیے بڑی بسیں شروع کر دی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں