دہشت گرد اور حکومت عوام دشمن ایجنڈے پرعمل پیرا ہیں علامہ شاہ اویس نورانی

جاوید ہاشمی کے اسمبلی فلور پر بیان واپس لینے تک احتجاج جاری رہے گا، اویس نورانی

ناموس رسالت قانون میں ترمیم ہر گز برداشت نہیں کریں گے، پریس کانفرنس فائل: فوٹو

CAIRO:
جمعیت علما پاکستان کے سینئر نائب صدر علامہ شاہ اویس نورانی نے کہا ہے کہ دہشت گرد اور حکومت دونوں ہی عوام دشمن ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔

مخدوم جاوید ہاشمی جب تک قومی اسمبلی کے فلور پر ناموس رسالت قانون میں ترمیم کا اپنا بیان واپس نہیں لیں گے ان کے خلاف احتجاج جاری رکھا جائیگا، ناموس رسالت کے قانون میں ترمیم کا سوچا بھی گیا تو تمام مذہبی قوتیں یکجا ہو کر ملک گیر احتجاج کرینگی۔

موجودہ حکومت، سابق صدر آصف علی زرداری کے گناہ دھونے میں مصروف ہے۔ پارٹی رہنماؤں حاجی معین شیخ، ابراہیم شیخ اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ اویس نورانی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان قوم کو بتائیں کہ کیا یہ ان کی پارٹی پالیسی ہے یا پھر چرچ پر حملے کے 76 گھنٹے بعد بیرونی اشارے پر اسمبلی کے فلور پر ایک بار پھر تحفظ ناموس رسالت کے قانون کے خلاف سازش کی۔ بعض لوگوںکا یہ تاثر دینا کہ 295 سی کو اقلیتوں کے خلاف استعمال کیا جاتا ہے غلط ہے کیونکہ اس کا کیس بعد میں درج ہوتا ہے پہلے ایس پی سطح کا سینئر آفیسر تحقیقات کرتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سازش کرنیوالے سن لیں کہ ملک میں ہزاروں نہیں لاکھوں ممتاز قادری ہیں جو اس قانون کو چھیڑنے پر سامنے آ جائینگے۔




 

شاہ اویس نورانی کا کہنا تھا کہ انھوں نے اس معاملے پر حافظ سعید، لیاقت بلوچ، امین شہدی، مولانا فضل الرحمٰن سمیت دیگر مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں سے بات چیت کر لی ہے اگر اس قانون کو چھیڑا بھی گیا تو ملک گیر احتجاج ہو گا۔ جے یو پی رہنما کا کہنا تھا کہ اے پی سی مسائل کاحل نہیں، بلدیاتی انتخابات کے بارے میں شاہ اویس نورانی نے کہاکہ حکومت بتائے کہ حلقہ بندی کس کے مشورے سے اور کس کیلیے کی جا رہی ہیں ، پی پی کی تاریخ رہی ہے کہ اس نے آج تک بلدیاتی انتخابات نہیں کرائے، امکان ہے کہ بلدیاتی انتخابات فروری مارچ میں ہوں گے، جے یو پی، بھرپور حصہ لے گی۔
Load Next Story