
اجلاس صبح 10 بجے صدر مسلم لیگ (ن) و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی منسٹر انکلیو میں واقع رہائشگاہ پر ہو گا، اجلاس میں آزادی مارچ میں شرکت بارے مشاورت کی جائے گی اور شہباز شریف کی گزشتہ دنوں مولانا فضل الرحمن سے ہونے والی 2 ملاقاتوں بارے سی ای سی کو اعتماد میں لیا جائے گا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق مجلس عاملہ کے اجلاس کی سفارشات نواز شریف کو بھیجی جائیں گی اور نواز شریف کی حتمی منظوری کے بعد آزادی مارچ میں شرکت بارے باضابطہ اعلان کیا جائیگا، پارٹی ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی آج30 ستمبر کو ہی سہہ پہر ساڑھے 3 بجے طلب کیا گیا ہے جس میں قومی اسمبلی اجلاس کی حکمت عملی، سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پہ مشاورت کی جائیگی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔