آزادی مارچ میں شرکت پرن لیگ آج فیصلہ کرے گی

اجلاس صبح 10 بجے صدرمسلم لیگ (ن) و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی منسٹرانکلیو میں واقع رہائشگاہ پر ہو گا


Numainda Express September 30, 2019
اجلاس صبح 10 بجے صدر مسلم لیگ (ن) و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی منسٹر انکلیو میں واقع رہائشگاہ پر ہوگا،

جمعیت علماء اسلام ف کے آزادی مارچ اور اسلام آباد لاک ڈاؤن میں شرکت یا عدم شرکت کا فیصلہ کرنے کیلئے مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا۔

اجلاس صبح 10 بجے صدر مسلم لیگ (ن) و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی منسٹر انکلیو میں واقع رہائشگاہ پر ہو گا، اجلاس میں آزادی مارچ میں شرکت بارے مشاورت کی جائے گی اور شہباز شریف کی گزشتہ دنوں مولانا فضل الرحمن سے ہونے والی 2 ملاقاتوں بارے سی ای سی کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مجلس عاملہ کے اجلاس کی سفارشات نواز شریف کو بھیجی جائیں گی اور نواز شریف کی حتمی منظوری کے بعد آزادی مارچ میں شرکت بارے باضابطہ اعلان کیا جائیگا، پارٹی ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی آج30 ستمبر کو ہی سہہ پہر ساڑھے 3 بجے طلب کیا گیا ہے جس میں قومی اسمبلی اجلاس کی حکمت عملی، سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پہ مشاورت کی جائیگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں