چوہدری شوگر مل کیس مریم نواز نے ضمانت کے لیے درخواست دائر کردی

منی لانڈرنگ کا بے بنیاد کیس بنا کر مجھےسیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، مریم نواز کا موقف


ویب ڈیسک September 30, 2019
مریم نواز کو نیب نے 8 اگست 2019 کو کوٹ لکھپت جیل سے گرفتار کیا تھا فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے چوہدری شوگر ملز منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مریم نواز کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاناما لیکس کیس میں تمام جائیدادیں اور اثاثے ظاہر کر رکھے ہیں، وہ ملک کے 3 بار منتخب ہونے والے وزیراعظم کی بیٹی ہیں، منی لانڈرنگ کا بے بنیاد کیس بنا کر انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، نیب کے قانون کاغلط استعمال کر کے گرفتار کیا گیا، اس لئے چوہدری شوگر ملز ریفرنس منی لانڈرنگ کیس میں ان کی ضمانت منظور کی جائے، ضمانت پر رہائی کی درخواست کے حتمی فیصلے تک عبوری ضمانت پر رہا کیا جائے۔

واضح رہے کہ مریم نواز کو 8 اگست 2019 کو نیب نے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے اس وقت گرفتار کیا تھا کہ جب وہ اپنے والد سے ملنے آئی تھیں۔ گرفتاری کے وقت نیب کا موقف تھا کہ مریم نواز سے شیئرز کی خریداری کے ذرائع آمدن پوچھے گئے تھے لیکن وہ اس کی تفصیلات بتانے میں ناکام رہیں جس پر انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔ 25 ستمبر کو احتساب عدالت نے نیب کو مریم نواز کا مزید ریمانڈ دینے سے انکار کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر کوٹ لکھپت جیل بھجوادیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں