کراچی میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہے گا بارش کا امکان نہیں

2 اکتوبر سے مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم پاکستان میں داخل ہوسکتا ہے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک September 30, 2019
2 اکتوبر سے مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم پاکستان میں داخل ہوسکتا ہے، محکمہ موسمیات فوٹو:فائل

کراچی میں آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے ہوگا جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق مطلع جزوی ابر آلود رہے گا اور بارش کا امکان نہیں۔

دونوں ممالک کے درمیان جمعے کو پہلا ون ڈے میچ موسلادھار بارش کے منسوخ ہوگیا تھا۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا ہے کہ کراچی کا موسم آج گرم اور مرطوب رہے گا اور بارش کا امکان نہیں تاہم مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے، کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ نے کہا کہ ممبئی میں بننے والا ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن کی صورت میں بھارتی گجرات پر موجود ہے جس کا پھیلاؤ پاکستان کے مشرقی اور شمالی حصوں تک پہنچ رہا ہے۔ ان علاقوں میں آج کہیں کہیں بوندا باندی اور کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

2 اکتوبر سے مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم پاکستان میں داخل ہوسکتا ہے جس کے باعث خصوصا کراچی میں مطلع ابرآلود اور غیرمعمولی تیز سمندری ہوائیں چل سکتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں