’ایک بچے کی ماں‘ شیلی این فریزر دنیا کی تیزترین خاتون بن گئیں

بچے کی پیدائش کے بعد یہاں بطور عالمی چیمپیئن کھڑا ہونا میرے لیے باعثِ فخر ہے، شیلی این فریزر


Muhammad Yousuf Anjum/ September 30, 2019
شیلی این فریزر کے ہاں دو سال پہلے بڑے آپریشن سے بیٹا پیدا ہوا تھا فوٹو: فائل

شمالی امریکا کے ملک جمیکا کی ایک بچے کی ماں ورلڈ اتھلیٹکس مقابلوں میں سو میٹر دوڑ جیت کر دنیا کی تیز ترین خاتون بن گئیں، شیلی این فریزر کے ہاں دو سال پہلے بڑے آپریشن سے بیٹا پیدا ہوا تھا۔

شیلی این فریزر نے اس وقت دنیا کو حیران کر دیا جب انہوں نے قطر کے دارالحکومت دوحا میں 12 سیکنڈز کے فرق سے 100 میٹر دوڑ جیت کر اعزاز اپنے نام کیا۔ 32 سالہ شیلی نے یہ فاصلہ 10.71 سیکنڈ میں طے کر کے کریئر کا آٹھواں عالمی اعزاز اپنے نام کیا۔
شیلی فریزر کا کہنا تھا کہ بچے کی پیدائش کے بعد یہاں بطور عالمی چیمپیئن کھڑا ہونا ان کے لیے باعثِ فخر ہے۔ وہ ثابت کرنا چاہتی تھیں کہ ہمت سے کام لے کر خواتین کچھ بھی کر سکتی ہیں۔ شیلی نے صرف دو سال پہلے بیٹے کی پیدائش کے وقت اسپتال کے بیڈ پر لیٹ کر ورلڈ چیمپئن شپ کا فائنل دیکھا تھا اور اب اسی بیٹے کو گود میں اٹھائے اسٹیڈیم کا چکر لگایا۔

برطانیہ کی ڈینا ایشر سمتھ اس دوڑ میں دوسرے مقام پر رہیں۔ انھوں نے یہ فاصلہ 10.83 سیکنڈ میں طے کر کے نا صرف نیا قومی ریکارڈ قائم کیا بلکہ 36 برس کی عمر میں ان عالمی مقابلوں میں سپرنٹ میں انفرادی طور پر کوئی بھی میڈل حاصل کرنے والی پہلی برطانوی خاتون بھی بن گئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں