سندھ میں پہلی سے پانچویں جماعت تک نصاب کی تبدیلی کا فیصلہ

غیرمسلم سائنسدانوں کوسائنسی مضامین میں نظراندازنہیں کیاجاسکتا،جدید نصاب لائینگے،وزیرتعلیم نثارکھوڑو


Staff Reporter October 05, 2013
نصاب میں سندھ پر حملہ آوروں کوہیروبناکر پیش کیاگیا،اصل ہیرونظراندازکردیے گئے،چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ۔فوٹو:فائل

صوبائی وزیرتعلیم نثاراحمد کھوڑونے کہاہے کہ سندھ کے تعلیمی نصاب میں تبدیلی کی ضرورت شدت سے محسوس کی جارہی ہے۔

کیونکہ دنیابھرمیں تعلیمی نصاب کوبہتر اور موجودہ دورکے جدیدتقاضوں سے ہم آہنگ کیاجارہاہے، ان خیالات کااظہارانھوں نے مقامی ہوٹل میں سندھ ٹیکسٹ بک بورڈکی جانب سے تعلیمی نظام میں اصلاحات سے متعلق سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے چیئرمین رفیق احمد اوردیگرنے بھی خطاب کیا، وزیرتعلیم نے کہاکہ اٹھارویں ترمیم کے بعد تعلیم کاشعبہ وفاق سے صوبوں کومنتقل ہوچکا ہے اس لیے ماضی کے مقابلے میں اب تبدیلیوں کی اشد ضرورت ہے۔



نثاراحمد کھوڑوکاکہناتھاکہ مسلمانوں کے ساتھ ساتھ غیرمسلموں نے بھی سائنسی ترقی میں نمایاں کردارادا کیا ہے اس لیے ان غیرمسلم سائنسدانوں کوسائنسی مضامین میں نظرانداز نہیں کیاجاسکتا، آج وہ وقت آگیا ہے کہ ترقی یافتہ دنیا کومدنظررکھتے ہوئے تمام ترمذہبی اورنسلی تعصبات سے بالاترہوکرسندھ میں تعلیمی نصاب ترتیب دیاجائے۔

اس موقع پر سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے چیئرمین رفیق احمد نے سندھ کے تعلیمی نصاب میں تبدیلی کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ پہلے مرحلے میں پانچویں جماعت تک نصاب کوتبدیل کرے گا جس نصاب میں باہرکے حملہ آوروں کوہیروبنا کر پیش کیا جائے اور اصل ہیرو نظراندازکردیے جائیں اس طرح کے نصاب میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے، ہم سندھ کے نصاب میں اتحاد برائے بحالی جمہوریت (ایم آرڈی ) اور''ون یونٹ'' کے خلاف جدوجہد کرنے والوں کے حقیقی کرداروں کوشامل کرناچاہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں