کراچی کی نہر خیام میں کشتیاں چلانے کا منصوبہ

نہر خیام کی خوبصورتی کو بہتر بنانے کیلئے سندھ حکومت اور این جی او پانی کے درمیان معاہدے پر اتفاق


ویب ڈیسک September 30, 2019
نہر خیام کی خوبصورتی کو بہتر بنانے کیلئے سندھ حکومت اور این جی او پانی کے درمیان معاہدے پر اتفاق فوٹو:فائل

سندھ کابینہ نے غیر سرکاری تنظیم 'پانی'کے ساتھ نہر خیام کی بہتری کیلئے معاہدے کی منظوری دے دی۔

کراچی میں کلفٹن کے علاقے بوٹ بیسن میں نہر خیام کی خوبصورتی کو بہتر بنانے کیلئے سندھ حکومت اور ایک این جی او پانی کے درمیان معاہدے پر اتفاق ہوگیا ہے۔

این جی او کے تعاون سے نہر خیام کے ساتھ الگ نالی بنا کر گندے پانی کو الگ کیا جائے گا اور صاف پانی میں کشتیاں چلائی جائیں گی جبکہ نہر کے دونوں اطراف تفریحی پارک بنایا جائے گا، اس پارک کا انتظام این جی او کے سپرد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ نہر خیام گذری میں کلفٹن سے سمندر تک نکاسی آب کے لئے استعمال ہو رہی ہے، اس کے ذریعے سیوریج کا پانی سمندر میں جاتا ہے لیکن اونچی لہروں کے وقت سمندر سے واپس پانی آجاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔