وزیراعظم ڈینگی سے متعلق پیشگی اقدامات نہ کرنے پر وزیراعلی پنجاب پر برہم

وزیراعظم کی پنجاب میں پولیس اصلاحات کے لیے ایک ہفتے کی مہلت


ویب ڈیسک September 30, 2019
وزیراعظم کی پنجاب میں پولیس اصلاحات کے لیے ایک ہفتے کی مہلت فوٹو:فائل

وزیراعظم عمران خان نے ڈینگی وائرس کے خلاف پیشگی اقدامات نہ کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی جس میں آئی جی پنجاب عارف نوازبھی شریک ہوئے۔ وزیراعظم عمران خان نے پولیس اصلاحات کے نفاذ کے لئے 30 ستمبر کی ڈیڈلائن دی تھی۔

اس حوالے سے وزیراعلی پنجاب نے پولیس اصلاحات پر وزیراعظم عمران خان کوآگاہ کیا جبکہ آئی جی پنجاب عارف نواز نے بھی پولیس ریفارمزایکٹ پروزیراعظم کوبریفنگ دی۔

وزیراعلی پنجاب نے وزیراعظم کو ڈینگی وبا کو روکنے کے لیے کیے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا جبکہ وزیراعظم عمران خان نے ڈینگی وائرس سے متعلق پیشگی اقدامات نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔

وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب نے پولیس اصلاحات کے نفاذ کے لیے ایک ہفتے کا وقت مانگا تو وزیراعظم نے درخواست منظور کرتے ہوئے پولیس اصلاحات کے نفاذ کے لیے آئندہ پیر تک کا وقت دے دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔