لاس اینجلس میں ہالی ووڈ فلم جوکر کا رنگا رنگ پریمیئر

ہالی ووڈ تھرلرفلم"جوکر" چار اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی


ویب ڈیسک September 30, 2019
فلم کی کہانی ایک ناکام "اسٹینڈاپ کامیڈین " کے گرد گھومتی ہے : فوٹو: فائل

MELBOURNE: ہالی ووڈ فلم " جوکر" کا رنگا رنگ پریمیئرشو ہوا جس میں مداح ریڈ کارپٹ پر ڈی سی کامکس کے مشہور ولن "جوکر" کو دیکھ کر بے حد خوش ہوئے۔

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں ہالی ووڈ فلم " جوکر" کا رنگا رنگ پریمیَر شو ہوا۔ مداح ریڈ کارپٹ پر ڈی سی کامکس کےمشہور ولن "جوکر"کو دیکھ کر بے حد خوش ہوئے۔ ریڈ کار پٹ پر فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار جواکن فینکس سمیت فلم کی دیگر کاسٹ نے بھی شرکت کی۔



ہالی ووڈ تھرلر فلم"جوکر" چاراکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ فلم کی کہانی ایک ناکام "اسٹینڈاپ کامیڈین " کے گرد گھومتی ہے جو زمانے کی تلخیاں برداشت کرکے ایک "سائیکوپیتھ" قاتل بن جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔