پیرس فیشن ویک میں ماہرہ خان کے جلوے عروج پر

اداکارہ کے اسٹائل، ملبوسات اورپراعتماد ہونے کے ہنرکودنیا بھر میں موجود ان کے مداح خوب سراہ رہے ہیں


ویب ڈیسک September 30, 2019
اداکارہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ میں اپ لوڈ کی گئیں نئی تصاویربھی مداحوں کی جانب سے خوب پسند کی جارہی ہیں۔ فوٹو: انسٹاگرام

پیرس فیشن ویک میں ماہرہ خان کے جلوے جاری ہیں جب کہ دنیا بھرمیں موجود اداکارہ کے مداح ان کی تعرفیں کرتے نہیں تھک رہے۔

خوشبوؤں کے شہرپیرس میں جاری پیرس فیشن ویک میں ماہرہ خان کے جلوے جاری ہیں۔ اداکارہ کے اسٹائل، ملبوسات اور پراعتماد ہونے کے ہنرکودنیا بھرمیں موجود ان کے مداح خوب سراہ رہے ہیں۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/B3B4df3hFY5/"]

اداکارہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ میں اپ لوڈ کی گئیں نئی تصاویربھی مداحوں کی جانب سے خوب پسند کی جارہی ہیں۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/B3B6bYmhHEu/"]

ماہرہ خان رواں سال کانزمیں شرکت نہیں کرسکیں تھیں تاہم وہ اب پاکستان کی پہلی اداکارہ ہیں جو پیرس فیشن ویک میں حصہ لے رہی ہیں۔

واضح رہے کہ پیرس فیشن ویک 23 ستمبرسے یکم اکتوبرتک جاری رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔